حدیث نمبر: 15781
وَعَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِيِّ ، وَخُزَيْمَةُ - الَّذِي جَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَهَادَتَهُ شَهَادَةَ رَجُلَيْنِ - قَالَ ابْنُ شِهَابٍ : فَأَخْبَرَنِي عُمَارَةُ بْنُ خُزَيْمَةَ ، عَنْ عَمِّهِ - وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : أَنَّ خُزَيْمَةَ بْنَ ثَابِتٍ رَأَى فِي النَّوْمِ أَنَّهُ يَسْجُدُ عَلَى جَبْهَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَاءَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرَ ذَلِكَ ، فَاضْطَجَعَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَجَدَ عَلَى جَبْهَتِهِ . رَوَاهُ أَحْمَدُ عَنْ شَيْخِهِ : عَامِرِ بْنِ صَالِحٍ الزُّبَيْرِيِّ ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . وَقَدْ تَقَدَّمَتْ لَهُ طُرُقٌ فِي التَّعْبِيرِ . ¤
محمد محی الدین

ابن شہاب نے عمارہ بن خزیمہ بن ثابت انصاری کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے : سیدنا خزیمہ رضی اللہ عنہ وہ فرد ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کی گواہی دو افراد کی گواہی کے برابر قرار دی تھی ۔ ابن شہاب بیان کرتے ہیں : عمارہ بن خزیمہ نے اپنے چچا ، جو ایک صحابی ہیں ، ان کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے کہ سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ نے خواب میں دیکھا کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی پر سجدہ کر رہے ہیں ، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ کے سامنے یہ بات ذکر کی ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اُن کے لئے لیٹ گئے اور انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی پر سجدہ کیا ۔
یہ روایت امام أحمد نے اپنے استاد عامر بن صالح زبیری کے حوالے سے نقل کی ہے ، جسے امام أحمد اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے ، روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔ اس سے پہلے اس روایت کے مختلف طرق کتاب التعبیر میں گزر چکے ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15781
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن