مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي بَوْلِ الصَّبِيِّ وَالْجَارِيَةِ . باب: بچے اور بچی کے پیشاب کا حکم
حدیث نمبر: 1575
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِذَا كَانَ الْغُلَامُ لَمْ يَطْعَمِ الطَّعَامَ صُبَّ عَلَى بَوْلِهِ ، وَإِذَا كَانَتِ الْجَارِيَةُ غَسَلَهُ " . ¤ قُلْتُ : رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ مَوْقُوفًا عَلَيْهَا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جب بچہ ایسا ہو کہ وہ کچھ کھاتا نہ ہو ، تو اُس کے پیشاب پر پانی ڈال دیا جائے گا اور اگر بچی ہو ، تو اُس ( کے پیشاب کو ) کو دھو لیا جائے گا ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت امام ابوداؤد نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا پر ” موقوف “ روایت کے طور پر نقل کی ہے ، یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم مکی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔