مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ فَضْلِ أَبِي طَلْحَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کی فضیلت
حدیث نمبر: 15731
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : خَرَجَ أَبُو طَلْحَةَ غَازِيًا فِي الْبَحْرِ ، فَمَاتَ فِي السَّفِينَةِ ، فَلَمْ يَجِدُوا لَهُ مَكَانًا يَدْفِنُونَهُ فِيهِ ، فَانْتَظَرُوا بِهِ سِتَّةَ أَيَّامٍ حَتَّى وَجَدُوا لَهُ بَعْدَ سَبْعٍ مَكَانًا يَدْفِنُونَهُ فِيهِ ، وَلَمْ يَتَغَيَّرْ كَمَا هُوَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ سمندری جنگ میں حصہ لینے کے لئے نکلے ان کا کشتی میں انتقال ہو گیا ، ان لوگوں کو انہیں دفن کرنے کے لئے کوئی جگہ نہیں ملی ، تو وہ چھ دن تک انتظار کرتے رہے ، یہاں تک کہ سات دن بعد انہیں ایک جگہ ملی ، جہاں ان لوگوں نے انہیں دفن کیا ، تو اس دوران ان کا جسم خراب نہیں ہوا ، بلکہ ویسے ہی رہا جیسے تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔