مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
وَعَنْ عَامِرِ الشَّعْبِيِّ قَالَ : جَمَعَ الْقُرْآنَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سِتَّةٌ مِنَ الْأَنْصَارِ : زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ ، وَأَبُو زَيْدٍ ، وَمُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ ، وَأَبُو الدَّرْدَاءِ ، وَسَعْدُ بْنُ عُبَادَةَ ، وَأُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ ، وَكَانَ جَارِيَةُ بْنُ مَجْمَعٍ قَدْ قَرَأَهُ إِلَّا سُورَةً أَوْ سُورَتَيْنِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُثْمَانَ الْحَضْرَمِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤عامر شبعی بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں انصار سے تعلق رکھنے والے چھ افراد نے قرآن جمع کیا تھا ( شاید اس سے مراد یہ ہے پورا حفظ کیا تھا ) سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ ، سیدنا ابوزید رضی اللہ عنہ ، سیدنا ابومعاذ بن جبل رضی اللہ عنہ ، سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ ، سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ ، سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ ، جبکہ سیدنا جاریہ بن مجمع رضی اللہ عنہ نے پورا قرآن پڑھا تھا ، صرف ایک یا دو سورتوں کو نہیں پڑھا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے مرسل روایت کے طور پر نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن محمد بن عثمان حضرمی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔