مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کی فضٰلت کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15689
وَعَنِ الْمَاجِشُونِ قَالَ : قَالَ سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ : ثَلَاثٌ أَنَا عَمَّا سِوَاهُنَّ ضَعِيفٌ : مَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَيْئًا إِلَّا عَلِمْتُ أَنَّهُ حَقٌّ ، وَلَا صَلَّيْتُ صَلَاةً فَحَدَّثْتُ نَفْسِي بِغَيْرِهَا حَتَّى أَنْفَتِلَ عَنْهَا ، وَلَا تَبِعْتُ جِنَازَةً ،فَحَدَّثْتُ نَفْسِي بِغَيْرِ مَا إِيَّاهُ قَائِلُهُ وَيُقَالُ لَهَا . ¤محمد محی الدین
ماجشون بیان کرتے ہیں : سیدنا سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ نے یہ بات کہی : تین چیزیں ایسی ہیں کہ میں ان کے علاوہ چیزوں میں کمزور ہوں ( یعنی ان تین چیزوں میں کمزور نہیں ہوں ) جب بھی میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی بات سنی ، تو میں اس بات کا علم رکھتا تھا کہ یہ بات حق ہے ، اور جب بھی میں نے نماز ادا کی ، تو نماز ختم کرنے تک میں نے اپنا خیال کسی اور طرف متوجہ نہیں ہونے دیا ، اور جب بھی میں کسی جنازے میں شریک ہوا ، تو میری تمام تر توجہ کا مرکز ، اُس کی مرنے کے بعد کی صورتحال رہی ۔