مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ کی فضٰلت کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15687
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ : سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ الْأَنْصَارِيُّ ، ثُمَّ الْأَشْهَلِيُّ ، بَدْرِيٌّ أُحَدِيٌّ ، يُكْنَى أَبَا عَمْرٍو ، اسْتُشْهِدَ يَوْمَ الْخَنْدَقِ . ¤ وَقَدْ تَقَدَّمَ بِأَسَانِيدِهِ فِي غَزْوَةِ بَدْرٍ . ¤محمد محی الدین
امام طبرانی بیان کرتے ہیں : سیدنا سعد بن معاذ انصاری ، اشہلی ، انہیں غزوہ بدر اور غزوہ احد میں شرکت کا شرف حاصل ہے اُن کی کنیت ابوعمر تھی ، وہ غزوہ خندق میں شہید ہوئے تھے ۔ یہ بات اس سے پہلے اسانید کے ساتھ غزوہ بدر سے متعلق باب میں گزر چکی ہے ۔