مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ فَضْلِ الْمِقْدَادِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت مقداد رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 15684
وَعَنْ يَحْيَى بْنَ بُكَيْرٍ قَالَ : تُوُفِّيَ الْمِقْدَادُ بْنُ الْأَسْوَدِ بِالْجَرْفِ ، وَحَمَلَهُ الرِّجَالُ إِلَى الْمَدِينَةِ عَلَى رِقَابِهِمْ فِي سَنَةِ ثَلَاثٍ وَثَلَاثِينَ ، وَصَلَّى عَلَيْهِ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - وَيُكْنَى أَبَا مَعْبَدٍ ، وَسِنُّهُ نَحْوٌ مِنْ سَبْعِينَ سَنَةً . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ . ¤محمد محی الدین
یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں : سیدنا مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ کا انتقال ” حرف “ کے مقام پر ہوا ، لوگ ان کی میت کندھوں پر اٹھا کر مدینہ منورہ لے کے آئے ، یہ 33 ہجری کی بات ہے ، سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے اُن کی نماز جنازہ پڑھائی ، سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ کی کنیت ابومعبد تھی اور انتقال کے وقت ان کی عمر 70 سال کے لگ بھگ تھی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔