حدیث نمبر: 15683
وَعَنْ أَنَسٍ : أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " [ يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ ] دَعُونِي " . فَانْطَلَقَ بِالْهَدْيِ فَنَحَرَهُ - أَوْ كَمَا قَالَ - فَقَالَ الْمِقْدَادُ بْنُ الْأَسْوَدِ : لَا وَاللَّهِ لَا نَكُونُ كَالْمَلَأِ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ إِذْ قَالُوا لِمُوسَى : اذْهَبْ أَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّا هَا هُنَا قَاعِدُونَ ، وَلَكِنِ اذْهَبْ أَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّا مَعَكُمَا مُقَاتِلُونَ ، فَنَحَرَ الْهَدْيَ بِالْحُدَيْبِيَةِ . قَالَ قَتَادَةُ : وَكَانَ مَعَهُمْ يَوْمَئِذٍ سَبْعُونَ بَدَنَةً . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : حدیبیہ کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” مجھے چھوڑ دو ( یعنی مجھے کرنے دو ) پھر آپ قربانی کے جانور کو لے کر تشریف لے گئے اور اسے قربان کر دیا “ ( یا جس طرح بھی راویوں نے بیان کیا ہے ) سیدنا مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ نے کہا: جی نہیں ! اللہ کی قسم ! ہم بنی اسرائیل کے گروہ کی مانند نہیں ہوں گے ، جنہوں نے سیدنا موسیٰ علیہ السلام سے یہ کہہ دیا تھا : آپ اور آپ کا پروردگار جائیں اور دونوں لڑائی کریں ، ہم یہاں بیٹھے ہوئے ہیں ، ( سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ نے کہا: ہم تو یہ کہیں گے : ) آپ اور آپ کا پروردگار جائیں اور لڑائی کریں ہم آپ دونوں کے ساتھ لڑائی میں حصہ لیں گے ( راوی بیان کرتے ہیں : ) پھر انہوں نے حدیبیہ کے مقام پر قربانی کے جانور کو قربان کیا ۔ قتادہ بیان کرتے ہیں : اس وقت ان لوگوں کے ساتھ ستر اونٹ تھے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15683
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح