مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ فَضْلِ صُهَيْبٍ وَغَيْرِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت صہیب رضی اللہ عنہ اور دیگر حضرات کی فضیلت کا بیان
وَعَنْ صُهَيْبٍ قَالَ : لَمْ يَشْهَدْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَشْهَدًا قَطُّ إِلَّا كُنْتُ حَاضِرَهُ ، وَلَا غَزَا غَزْوَةً قَطُّ أَوَّلَ الْأَمْرِ وَآخِرَهُ إِلَّا كُنْتُ فِيهَا عَنْ يَمِينِهِ أَوْ عَنْ شِمَالِهِ ، وَلَمْ يُبَايِعْ بَيْعَةً قَطُّ إِلَّا كُنْتُ حَاضِرَهَا ، وَلَمْ يُسَيِّرْ سَرِيَّةً قَطُّ إِلَّا كُنْتُ حَاضِرَهَا ، وَمَا خَافُوا أَمَامَهُمْ قَطُّ إِلَّا كُنْتُ أَمَامَهُمْ ، وَلَا مَا وَرَاءَهُمْ إِلَّا كُنْتُ وَرَاءَهُمْ ، وَمَا جَعَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنِي وَبَيْنَ الْعَدُوِّ قَطُّ حَتَّى تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ زُبَالَةَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جس بھی جنگ میں حصہ لیا ، میں اس میں شریک ہوا ہوں ، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو بھی غزوہ کیا ، خواہ وہ آغاز کے زمانے میں ہوا ہو ، یا بعد کے زمانے میں ہوا ہو ، میں اس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دائیں طرف یا بائیں طرف موجود رہا ہوں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب بھی بیعت لی ، تو میں بھی وہاں موجود رہا ہوں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو بھی جنگی مہم روانہ کی ، میں اس میں شریک ہوا ہوں ، اگر لوگوں کو آگے کی طرف سے اندیشہ ہوتا تھا ، تو میں ان کے آگے ہوتا تھا ، اگر پیچھے کی طرف سے اندیشہ ہوتا تھا ، تو میں ان کے پیچھے ہوتا تھا ، اور میں نے کبھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے اور دشمن کے درمیان نہیں ہونے دیا ، یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حسن بن زبالہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔