مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ فَضْلِ عُثْمَانَ بْنِ مَظْعُونٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 15658
وَعَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ مَظْعُونٍ : أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَبَّلَ عُثْمَانَ بْنَ مَظْعُونٍ عَلَى خَدِّهِ بَعْدَمَا مَاتَ ، وَلَا نَعْلَمُ قَبَّلَ أَحَدًا غَيْرَهُ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَفَّانَ الْحَاطِبِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدہ عائشہ بنت مظعون رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کے انتقال کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کی ( میت کے ) گال پر بوسہ دیا تھا ، راوی خاتون کہتے ہیں : ہمیں نہیں علم کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پہلے ، اُن کے علاوہ کسی اور ( کی میت ) کو بوسہ دیا ہو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن عفان حاطبی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔