مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ فَضْلِ سَالِمٍ مَوْلَى أَبِي حُذَيْفَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت ابوحذیفہ رضی اللہ عنہ کے غلام حضرت سالم رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 15641
عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ - فِي تَسْمِيَةِ مَنْ شَهِدَ بَدْرًا مِنْ قُرَيْشٍ ثُمَّ مِنْ بَنِي عَبْدِ شَمْسِ بْنِ عَبْدِ مَنَافٍ - : سَالِمٌ مَوْلَى أَبِي حُذَيْفَةَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤محمد محی الدین
عروہ بن زبیر نے ، غزوہ بدر میں شرکت کرنے والے افراد کے ناموں میں ، قریش کی شاخ بنو عبدشمس بن عبدمناف سے تعلق رکھنے والے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کے غلام سیدنا سالم رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے ” مرسل “ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔