مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابُ مَا يُغْسَلُ مِنَ النَّجَاسَةِ . باب: نجاست کو کیسے دھویا جائے؟
عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ : رَآنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا أَسْقِي رَجُلَيْنِ مِنْ رَكْوَةٍ بَيْنَ يَدَيَّ ، فَتَنَخَّمْتُ ، فَأَصَابَتْ نُخَامَتَيْ ثَوْبِي ، فَأَقْبَلْتُ أَغْسِلُ ثَوْبِي مِنَ الرَّكْوَةِ الَّتِي بَيْنَ يَدَيَّ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " يَا عَمَّارُ ، مَا نُخَامَتُكَ وَدُمُوعُ عَيْنَيْكَ إِلَّا بِمَنْزِلَةِ الْمَاءِ الَّذِي فِي رَكْوَتِكَ ، إِنَّمَا تَغْسِلُ ثَوْبَكَ مِنَ الْبَوْلِ وَالْغَائِطِ وَالْمَنِيِّ مِنَ الْمَاءِ الْأَعْظَمِ وَالدَّمِ وَالْقَيْءِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ وَأَبُو يَعْلَى . ¤سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ملاحظہ فرمایا کہ میں اپنے برتن میں سے ، دو آدمیوں کو پانی پلا رہا تھا ، اس دوران مجھے تھوک آیا ، تو میرا تھوک میرے کپڑے پر بھی لگ گیا ، میں نے اپنے سامنے موجود برتن میں سے اپنے کپڑے کو دھونا شروع کیا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اے عمار ! تمہارا بلغم اور تمہاری آنکھوں کے آنسو ، تو اس پانی کی مانند ہیں ، جو تمہارے برتن میں موجود ہے ، تم اپنے کپڑے سے پیشاب ، پاخانہ ، منی ، خون اور قے کو دھو لیا کرو ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے ، اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔