مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ فَضْلِ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ وَأَهْلِ بَيْتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - باب: حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ اور ان کے گھر والوں کے فضائل کا بیان
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : ابْنُ سُمَيَّةَ مَا عُرِضَ عَلَيْهِ أَقْرَانٌ قَطُّ إِلَّا اخْتَارَ الْأَرْشَدَ مِنْهُمَا ¤ حَتَّى خَرَقَ صَفَّ الْمُشْرِكِينَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُنْقَطِعَ الْإِسْنَادِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” سمیہ کے بیٹے ( یعنی سیدنا عمار بن یاسر ) کے سامنے جب بھی دو مختلف معاملے پیش کئے گئے تو اُس نے ہمیشہ اس کو اختیار کیا جو ان دونوں میں سے زیادہ رہنمائی والا ہو ( یعنی زیادہ سمجھداری والا ہو ) ۔ “
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : ابْنُ سُمَيَّةَ مَا عُرِضَ عَلَيْهِ امْرَأَةٌ قَطُّ إِلَّا اخْتَارَ الْأَرْشَدَ مِنْهُمَا ¤سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”سمیہ کے بیٹے (سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہما ) کے سامنے جب بھی دو معاملے پیش کیے گئے ، تو انہوں نے ان میں سے ہمیشہ زیادہ ہدایت و صواب اور درست راستے ہی کو اختیار کیا“ ۔