مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ فَضْلِ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ وَأَهْلِ بَيْتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - باب: حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ اور ان کے گھر والوں کے فضائل کا بیان
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ : أَنَّ عَمَّارَ بْنَ يَاسِرٍ أَقْسَمَ يَوْمَ أُحُدٌ فَهُزِمَ الْمُشْرِكُونَ ، وَأَقْسَمَ يَوْمَ الْجَمَلِ فَغَلَبُوا أَهْلَ الْبَصْرَةِ ، وَقِيلَ لَهُ يَوْمَ صِفِّينَ : لَوْ أَقْسَمْتَ ! فَقَالَ : لَوْ ضَرَبُونَا بِأَسْيَافِهِمْ حَتَّى نَبْلُغَ سَعَفَاتِ هَجَرَ لَعَلِمْنَا أَنَّا عَلَى الْحَقِّ وَهُمْ عَلَى الْبَاطِلِ ، فَلَمْ يُقْسِمْ ، فَقُتِلَ يَوْمَئِذٍ ، فَقَالَ يَوْمَ أُحُدٍ : أَقْسَمْتُ يَا جِبْرِيلُ وَيَا مِيكَالُ : لَا يَغْلِبَنَّا مَعْشَرٌ ضُلَّالٌ إِنَّا عَلَى الْحَقِّ وَهُمْ جُهَّالٌ . ¤ حَتَّى خَرَقَ صَفَّ الْمُشْرِكِينَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُنْقَطِعَ الْإِسْنَادِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سعید بن عبدالعزیز بیان کرتے ہیں : غزوۂ احد کے دن سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ نے قسم اٹھائی تھی ، تو مشرکین پسپا ہو گئے تھے اور جنگ جمل کے دن اُنہوں نے قسم اٹھائی تھی ، تو اہل بصرہ مغلوب ہو گئے تھے ، جنگ صفین کے دن اُن سے کہا: گیا : اگر آپ قسم اُٹھا لیں تو یہ مناسب ہو گا ، تو سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اگر وہ اپنی تلواروں کے ذریعے ہم پر وار کرتے ہوئے ( یعنی ہمیں دھکیلتے ہوئے ) ” سعفات ہجر “ نامی جگہ تک لے جائیں ، تو بھی ہم یہ بات جانتے ہیں کہ بے شک ہم حق پر ہیں اور وہ لوگ باطل پر ہیں ، تو سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے قسم نہیں اُٹھائی ، اور اُسی دن وہ شہید ہو گئے ۔ اُنہوں نے غزوہ احد کے دن یہ کہا: تھا : ” اے جبرائیل اور اے میکائیل ، میں یہ قسم اٹھاتا ہوں کہ گمراہ لوگوں کا گروہ ہم پر ہرگز غالب نہیں آئے گا ، بے شک ہم حق پر ہیں اور وہ جاہل لوگ ہیں ۔ “ یہاں تک کہ انہوں نے مشرکین کی صف کو چیر دیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، یہ سند کے اعتبار سے ” منقطع “ ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔