مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابُ دُخُولِ الْحَائِضِ الْمَسْجِدَ . باب: حیض والی عورت کا مسجد میں داخل ہونا
حدیث نمبر: 1558
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِعَائِشَةَ : " نَاوِلِينِي الْخُمْرَةَ " . قَالَتْ : إِنِّي حَائِضٌ قَالَ : " إِنَّ حَيْضَتَكِ لَيْسَتْ فِي يَدِكِ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا : مجھے چٹائی پکڑا دو ! اُنہوں نے عرض کی : میں حائضہ ہوں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تمہارا حیض تمہارے ہاتھ میں نہیں ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔