مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الطهارة— طہارت کے بارے میں روایات
بَابُ دُخُولِ الْحَائِضِ الْمَسْجِدَ . باب: حیض والی عورت کا مسجد میں داخل ہونا
حدیث نمبر: 1557
عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِعَائِشَةَ : " نَاوِلِينِي الْخُمْرَةَ مِنَ الْمَسْجِدِ " ، فَقَالَتْ : إِنِّي قَدْ أَحْدَثْتُ ، فَقَالَ : " أَوَحَيْضَتُكِ فِي يَدِكِ ؟ " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا : مجھے مسجد میں سے چٹائی پکڑا دو ! انہوں نے عرض کی : مجھے حدث ( یعنی حیض ) لاحق ہے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کیا تمہارا حیض تمہارے ہاتھ میں ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔