حدیث نمبر: 15574
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ : تُوُفِّيَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - وَيُكَنَّى : أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، وَهُوَ ابْنُ بِضْعٍ وَسِتِّينَ سَنَةً ، فِي سَنَةِ اثْنَتَيْنِ وَثَلَاثِينَ بِالْمَدِينَةِ ، وَأَوْصَى إِلَى الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ وَصَلَّى عَلَيْهِ، وَدُفِنَ بِالْبَقِيعِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ . ¤
محمد محی الدین

یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں : سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا ، اُن کی کنیت ابوعبدالرحمن تھی ، انتقال کے وقت ان کی عمر 60 سال سے کچھ زیادہ تھی ، اُن کا انتقال 32 ہجری میں مدینہ منورہ میں ہوا ، انہوں نے سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کے بارے میں وصیت کی تھی ، سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے اُن کی نماز جنازہ پڑھائی اور انہیں جنت البقیع میں دفن کیا گیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15574
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8404)»