حدیث نمبر: 15570
وَعَنِ الْحَسَنِ قَالَ : قَالَ رَجُلٌ لِعَمْرِو بْنِ الْعَاصِ : أَرَأَيْتَ رَجُلًا مَاتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُحِبُّهُ ، أَلَيْسَ رَجُلًا صَالِحًا ؟ قَالَ : بَلَى . قَالَ : قَدْ مَاتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُحِبُّكَ ، وَقَدِ اسْتَعْمَلَكَ قَالَ : قَدِ اسْتَعْمَلَنِي فَوَاللَّهِ مَا أَدْرِي حُبًّا كَانَ لِي مِنْهُ أَوِ اسْتِعَانَةً بِي ؟ وَلَكِنْ سَأُحَدِّثُكَ بِرَجُلَيْنِ مَاتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُحِبُّهُمَا : عَبْدِ اللَّهِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، وَعَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَالطَّبَرَانِيُّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ : مَاتَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ عَنْهُمَا رَاضٍ . وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ . قُلْتُ : وَلَهُ طُرُقٌ فِي تَرْجَمَةِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ . ¤
محمد محی الدین

حسن بیان کرتے ہیں : ایک شخص نے سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ سے کہا: ایسے شخص کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے ؟ کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے وصال کے وقت ، اُس سے محبت رکھتے ہوں ، تو کیا وہ نیک شخص نہیں ہو گا ؟ سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ نے جواب دیا : جی ہاں ! اُس شخص نے کہا: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم آپ سے محبت رکھتے تھے ، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو عامل مقرر کیا تھا ، تو سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے فرمایا : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے عامل مقر رکیا تھا ، لیکن اللہ کی قسم ! مجھے نہیں معلوم کہ یہ اس وجہ سے تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مجھ سے محبت رکھتے تھے یا آپ اس کام کے سلسلے میں مجھ سے خدمت لینا چاہ رہے تھے ، البتہ میں تمہیں دو ایسے افراد کے بارے میں بتا دیتا ہوں کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا تھا ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان دونوں سے محبت رکھتے تھے ، وہ عبداللہ بن مسعود اور عمار بن یاسر ہیں ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں : ” جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان دونوں سے راضی تھے ۔ “ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس روایت کے کچھ طرق سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے حالات والے باب میں آئیں گے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15570
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (203/4)»