حدیث نمبر: 15557
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ قَالَ : بَيْنَمَا ابْنُ مَسْعُودٍ فِي الْمَسْجِدِ وَهُوَ يَدْعُو ، مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبُو بَكْرٍ ، فَلَمَّا حَاذَاهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَمِعَ دُعَاءَهُ ، وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يَعْرِفُهُ ، فَقَالَ : " مَنْ هَذَا ؟ سَلْ تُعْطَهُ " . فَرَجَعَ أَبُو بَكْرٍ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، فَقَالَ : الدُّعَاءُ الَّذِي كُنْتَ تَدْعُو بِهِ ؟ فَقَالَ : حَمِدْتُ اللَّهَ وَمَجَّدْتُهُ ، ثُمَّ قُلْتُ : اللَّهُمَّ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ ، وَعْدُكَ حَقٌّ ، وَلِقَاؤُكَ حُقٌّ ، وَكِتَابُكَ حَقٌّ ، وَالنَّبِيُّونَ حَقٌّ ، وَمُحَمَّدٌ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَقٌّ ، وَالْجَنَّةُ حَقٌّ ، وَالنَّارُ حَقٌّ ، وَرُسُلُكَ حَقٌّ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

عبداللہ بن عتبہ بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ مسجد میں موجود تھے ، اور وہ دعا کر رہے تھے ، اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا وہاں سے گزر ہوا ، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے قریب پہنچے ، تو آپ نے ان کی دعا سنی ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں پہچانا نہیں ، آپ نے دریافت کیا : یہ کون ہے ؟ تم مانگو ! تمہیں دیا جائے گا ، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور بولے : وہ دعا کیا تھی ؟ جو تم کر رہے تھے ، انہوں نے جواب دیا : میں نے اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کی ، اس کی بزرگی بیان کی ، پھر میں نے یہ کہا: ” اے اللہ تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ، تیرا وعدہ حق ہے ، تیری بارگاہ میں حاضری حق ہے ، تیری کتاب حق ہے ، انبیاء کرام حق ہیں ، سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم حق ہیں ، جنت حق ہے ، جہنم حق ہے اور تیرے رسول حق ہیں ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15557
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8419)»