حدیث نمبر: 15554
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ أَنَّهُمَا بَشَّرَاهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لَهُ : " سَلْ تُعْطَهُ " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے : ان دونوں حضرات نے انہیں یہ خوشخبری سنائی اور یہ بتایا : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن سے ( یعنی سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں ) یہ فرمایا : ” تم مانگو ! تمہیں وہ دیا جائے گا ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15554
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن۔
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (2681)»