مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ جَامِعٌ فِيمَا جَاءَ فِي عِلْمِهِ ، وَمَا سُئِلَ عَنْهُ ، وَغَيْرِ ذَلِكَ باب: حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کے علم کا بیان
حدیث نمبر: 15530
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ : تُوُفِّيَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبَّاسٍ سَنَةَ ثَمَانٍ ، وَسِنُّهُ ثِنْتَانِ وَسَبْعُونَ سَنَةً ، وَكَانَ يُصَفِّرُ لِحْيَتَهُ . قَالَ : وُلِدْتُ قَبْلَ الْهِجْرَةِ بِثَلَاثِ سِنِينَ وَنَحْنُ فِي الشِّعْبِ ، وَتُوُفِّيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا ابْنُ ثَلَاثَ عَشْرَةَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ . ¤محمد محی الدین
یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں : سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا انتقال 72 سال کی عمر میں 68 ہجری میں ہوا ، وہ داڑھی پر زرد رنگ کا خضاب لگاتے تھے ۔ وہ بیان کرتے ہیں : میں ہجرت سے تین سال پہلے پیدا ہوا تھا ، اس وقت ہم لوگ شعب ابوطالب میں تھے ، اور جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا ، اس وقت میری عمر 13 سال تھی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے ۔