مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْعَبَّاسِ عَمِّ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَنْ جُمِعَ مَعَهُ مِنْ وَلَدِهِ باب: نبی اکرم ﷺ کے چچا ، حضرت عباس رضی اللہ عنہ اور ان کے ہمراہ ان کی اولاد کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15481
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَارِثَةَ قَالَ : لَمَّا قَدِمَ صَفْوَانُ بْنُ أُمَيَّةَ الْجُمَحِيُّ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " عَلَى مَنْ نَزَلْتَ يَا أَبَا وَهْبٍ ؟ " . قَالَ : نَزَلْتُ عَلَى الْعَبَّاسِ . قَالَ : " عَلَى أَشَدِّ قُرَيْشٍ لِقُرَيْشٍ حُبًّا " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن حارثہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جب صفوان بن امیہ جمحی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تشریف لائے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت کیا : اے ابووہب ! آپ کہاں ٹھہرے ہیں ؟ انہوں نے بتایا : میں سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے ہاں ٹھہرا ہوں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : آپ ایک ایسے فرد کے ہاں ٹھہرے ہیں ، جو قریش میں ، قریش سے سب سے زیادہ محبت رکھتے ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں ، جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔