مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْعَبَّاسِ عَمِّ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمَنْ جُمِعَ مَعَهُ مِنْ وَلَدِهِ باب: نبی اکرم ﷺ کے چچا ، حضرت عباس رضی اللہ عنہ اور ان کے ہمراہ ان کی اولاد کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15471
عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ قَالَ : اسْتَأْذَنَ الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْهِجْرَةِ ، فَقَالَ لَهُ : " يَا عَمِّ ، أَقِمْ مَكَانَكَ الَّذِي أَنْتَ فِيهِ ; فَإِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - يَخْتِمُ بِكَ الْهِجْرَةَ كَمَا خَتَمَ بِيَ النُّبُوَّةَ " . رَوَاهُ أَبِي يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ أَبُو مُصْعَبٍ إِسْمَاعِيلُ بْنُ قَيْسٍ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہجرت کرنے کی اجازت مانگی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا : ” اے چچا جان ! آپ اپنی اس جگہ پر مقیم رہیں ، جہاں آپ ہیں ، کیونکہ اللہ تعالیٰ آپ کے ذریعے ہجرت کو ختم کرے گا ، جس طرح اس نے میرے ذریعے نبوت کو ختم کیا ہے ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابومصعب اسماعیل بن قیس ہے اور وہ متروک ہے ۔