مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ حَمْزَةَ عَمِّ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَضِيَ عَنْهُ باب: نبی اکرم ﷺ کے چچا ، حضفت حمزہ رضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15462
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَبِيبَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ ، إِنَّهُ لَمَكْتُوبٌ عِنْدَ اللَّهِ فِي السَّمَاءِ السَّابِعَةِ : حَمْزَةُ أَسَدُ اللَّهِ وَأَسَدُ رَسُولِهِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَيَحْيَى وَأَبُوهُ لَمْ أَعْرِفْهُمَا ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
یحیی بن عبدالرحمن بن ابولبیبہ اپنے والد کے حوالے سے ، اپنے دادا کے حوالے سے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” اس ذات کی قسم ! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے ، ساتویں آسمان میں اللہ تعالیٰ کے پاس یہ لکھا ہوا ہے : ” حمزہ ، اللہ اور اس کے رسول کا شیر ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، یحیی نامی راوی اور اس کا والد ، میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔