مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي جَمَاعَةٍ مِنَ النِّسَاءِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ باب: خواتین کی ایک جماعت کا تذکرہ
حدیث نمبر: 15444
وَعَنْ جَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ اللَّهِ الْيَرْبُوعِيِّ قَالَتْ : ذَهَبَ بِي أَبِي إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَعْدَمَا وَرَدَتْ عَلَى أَبِي الْإِبِلُ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، ادْعُ اللَّهَ لِبِنْتِي هَذِهِ بِالْبَرَكَةِ . قَالَتْ : فَأَجْلَسَنِي النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي حِجْرِهِ ، وَوَضَعَ يَدَهُ عَلَى رَأْسِي ، وَدَعَا لِي بِالْبَرَكَةِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدہ جمرہ بنت عبداللہ یربوعی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : میرے والد مجھے ساتھ لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے ، یہ اُس کے بعد کی بعد بات ہے کہ میرے والد کے پاس اونٹ آ گئے تھے ، انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ میری اس بیٹی کے لئے برکت کی دعا کیجئے ، راوی کہتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اپنی گود میں بٹھا لیا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک میرے سر پر رکھا اور میرے لئے برکت کی دعا کی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یحیی حمانی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔