حدیث نمبر: 15436
عَنْ أُمِّ خَالِدٍ بِنْتِ الْأَسْوَدِ بْنِ عَبْدِ يَغُوثَ أَنَّهَا دَخَلَتْ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : " مَنْ هَذِهِ ؟ " . فَقَالُوا : بَنَتُ الْأَسْوَدِ بْنِ عَبْدِ يَغُوثَ ، فَقَالَ : " الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي يُخْرِجُ الْحَيَّ مِنَ الْمَيِّتِ " . - يَعْنِي الْمُؤْمِنَ مِنَ الْكَافِرِ - . ¤
محمد محی الدین

سیده ام خالد رضی اللہ عنہا بنت اسود بن عبدیغوث کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا : یہ کون ہے ؟ لوگوں نے بتایا : یہ اسود بن عبدیغوث کی بیٹی ہے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو مردہ میں سے زندہ نکالتا ہے ۔ “ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد یہ تھی کہ وہ کافر میں سے مومن کو نکال دیتا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15436
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف جداً