حدیث نمبر: 15422
وَفِي رِوَايَةٍ لِلْبَزَّارِ أَيْضًا : قَالَتْ لَهُ : أَتَزَوَّجُكَ وَأَنْتَ تَعْبُدُ خَشَبَةً يَجُرُّهَا عَبْدِي فَلَانٌ . قُلْتُ : فَذَكَرَ الْحَدِيثَ . وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

امام بزار کی ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے ان سے کہا: میں آپ کے ساتھ شادی کر لوں جبکہ آپ ایک ایسی لکڑی کی عبادت کرتے ہیں جسے میرے فلاں غلام نے بنایا ہے ۔ راوی کہتے ہیں اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15422
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح