مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي أُمِّ أَبِي بَكْرٍ الصَّدِّيقِ وَغَيْرِهَا - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُنَّ - باب: حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی والدہ اور دیگر خواتین کا تذکرہ
حدیث نمبر: 15414
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : أَسْلَمَتْ أُمُّ أَبِي بَكْرٍ ، وَأُمُّ عُثْمَانَ ، وَأُمُّ طَلْحَةَ ، وَأُمُّ الزُّبَيْرِ ، وَأُمُّ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، وَأُمُّ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ خَازِمُ بْنُ الْحُسَيْنِ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی والدہ ، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی والدہ ، سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ کی والدہ ، سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کی والدہ ، سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کی والدہ اور سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کی والدہ نے اسلام قبول کیا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی خازم بن حسین ہے اور وہ ضعیف ہے ۔