مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي حَلِيمَةَ السَّعْدِيَّةِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - باب: سیدہ حلیمہ سعدیہ رضی اللہ عنہا کا بیان
عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ قَالَ : كُنْتُ غُلَامًا أَحْمِلُ عُضْوَ الْبَعِيرِ ، فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُقَسِّمُ لَحْمًا بِالْجِعْرَانَةِ ، فَجَاءَتْهُ امْرَأَةٌ فَبَسَطَ رِدَاءَهُ ، فَقُلْتُ : مَنْ هَذِهِ ؟ فَقَالُوا : أُمُّهُ الَّتِي أَرْضَعَتْهُ . ¤ قُلْتُ : عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ بَعْضُهُ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا . ¤ قُلْتُ : وَقَدْ تَقَدَّمَتْ قِصَّةُ رَضَاعِهَا لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ . ¤سیدنا ابوطفیل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں ایک لڑکا تھا ، جو کسی اونٹ کا کوئی حصہ اٹھا سکتا تھا اس وقت میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ جعرانہ کے مقام پر گوشت تقسیم کر رہے تھے تو اسی دوران ایک خاتون آپ کے پاس آئی تو آپ نے اپنی چادر بچھا دی ، میں نے دریافت کیا : یہ خاتون کون ہیں ؟ تو لوگوں نے بتایا : یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی رضاعی ماں ہیں ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں امام ابوداؤد نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے ۔ یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں علامات نبوت سے متعلق باب میں سیدہ حلیمہ رضی اللہ عنہا کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دودھ پلانے کا واقعہ پہلے گزر چکا ہے ۔