مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَنَاقِبِ فَاطِمَةَ بِنْتِ أَسَدٍ أُمِّ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - باب: حضرت علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کی والدہ سیدہ فاطمہ بنت اسد رضی اللہ عنہا کے مناقب کا بیان
حدیث نمبر: 15398
وَفِي رِوَايَةٍ عَنْ عَلِيٍّ أَيْضًا قَالَ : قُلْتُ لِأُمِّي فَاطِمَةَ بِنْتِ أَسَدِ بْنِ هَاشِمٍ : اكْفِي فَاطِمَةَ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سِقَايَةَ الْمَاءِ وَالذَّهَابَ فِي الْحَاجَةِ ، وَتَكْفِيكِ خِدْمَةَ الدَّاخِلِ الطَّحْنَ وَالْعَجْنَ . وَرِجَالُ الرِّوَايَةِ الثَّانِيَةِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
ایک روایت جو سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے منقول ہے اس میں یہ الفاظ ہیں : وہ کہتے ہیں : میں نے اپنی والدہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا بنت اسد بن ہاشم سے کہا: آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی کے لئے پانی پلانے کا کام اور کسی کام کے سلسلے میں باہر جانے والا کام سنبھال لیں ، وہ آپ کے لئے گھر کے اندرونی معاملات سنبھال لیں گی ، جیسے آٹا پیسنا اور آٹا گوندھنا وغیرہ ۔ دوسری روایت کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔