مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَنَاقِبِ فَاطِمَةَ بِنْتِ أَسَدٍ أُمِّ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - باب: حضرت علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کی والدہ سیدہ فاطمہ بنت اسد رضی اللہ عنہا کے مناقب کا بیان
حدیث نمبر: 15397
عَنْ عَلِيٍّ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي طَالِبٍ - قَالَ : كَانَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَكْفِيهِ الدَّاخِلَ ، وَفَاطِمَةُ بِنْتُ أَسَدٍ تَكْفِيهِ الْخَارِجَ - يَعْنِي النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ . ¤محمد محی الدین
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : سیدہ فاطمہ ہی رضی اللہ عنہا بنت محمد ، ان ( یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ) کے گھریلو کام کر دیتی تھیں اور سیدہ فاطمہ بنت اسد رضی اللہ عنہا ان کے باہر کے کام کر دیتی تھیں ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی مراد ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔