مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي عَائِكَةَ بِنْتِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ عَمَّةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَضِيَ عَنْهَا باب: نبی اکرم ﷺ کی پھوپھی سیدہ عاتکہ بنت عبدالمطلب رضی اللہ عنہا کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15395
عَنْ عَاتِكَةَ بِنْتِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ قَالَتْ : رَأَيْتُ رَاكِبًا أَخَذَ صَخْرَةً مِنْ أَبِي قُبَيْسٍ فَرَمَى بِهَا لِلرُّكْنِ ، فَتَفَلَّقَتِ الصَّخْرَةُ ، فَمَا بَقِيَتْ دَارٌ مِنْ دُوْرِ قُرَيْشٍ إِلَّا دَخَلَتْهَا مِنْهَا كَسْرَةً غَيْرَ دُوْرِ بَنِي زُهْرَةَ . قُلْتُ : فَذَكَرَ الْحَدِيثَ إِلَى آخِرِهِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَقَدْ تَقَدَّمَ مِنْ طَرِيقِ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ مُرْسَلًا ، وَهُوَ حَسَنُ الْإِسْنَادِ . ¤محمد محی الدین
سیدہ عاتکہ بنت عبدالمطلب رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : میں نے ایک سوار کو دیکھا جس نے ابوقتبیس پہاڑ سے ایک پتھر کو لیا اور وہ رکن کی طرف پھینکا تو پتھر ٹکڑے ٹکڑے ہو گیا اور قریش کے ہر گھرانے میں اس کا ایک ٹکڑا داخل ہوا ، صرف بنوزہرہ کے گھرانے میں داخل نہیں ہوا ۔ ( علامه ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں ۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث آخر تک نقل کی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے عروہ بن زبیر کے حوالے سے مرسل روایت کے ہونے کے طور پر یہ اس سے پہلے گزر چکی ہے اور یہ سند کے اعتبار سے حسن ہے ۔