مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي زَوْجَاتِهِ وَسَرَارِيِّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - باب: نبی اکرم ﷺ کی ازواج اور آپ کی کنیزوں کا بیان
عَنِ الزُّهْرِيِّ أَنَّ أَزْوَاجَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : خَدِيجَةُ بِنْتُ خُوَيْلِدٍ ، وَعَائِشَةُ بِنْتُ أَبِي بَكْرٍ ، وَأُمُّ سَلَمَةَ بِنْتُ أَبِي أُمَيَّةَ ، وَحَفْصَةُ بِنْتُ عُمَرَ ، وَأُمُّ حَبِيبَةَ بِنْتُ أَبِي سُفْيَانَ ، وَمَيْمُونَةُ بِنْتُ الْحَارِثِ ، وَجُوَيْرِيَةُ بِنْتُ الْحَارِثِ ، وَزَيْنَبُ بِنْتُ جَحْشٍ ، وَسَوْدَةُ بِنْتُ زَمْعَةَ ، وَصَفِيَّةُ بِنْتُ حُيَيٍّ . اجْتَمَعْنَ عِنْدَهُ تِسْعَةً[بَعْدَ خَدِيجَةَ] ، وَالْكِنْدِيَّةُ مِنْ بَنِي الْجَوْنِ ، وَالْعَالِيَةُ بِنْتُ ظَبْيَانَ مِنْ بَنِي عَامِرِ بْنِ كِلَابٍ ، وَزَيْنَبُ بِنْتُ خُزَيْمَةَ ، وَامْرَأَةٌ مَنْ بَنِي هِلَالٍ . ¤زہری بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج یہ ہیں : سیدہ خدیجہ بنت خویلد رضی اللہ عنہا ، سیدہ عائشہ بنت ابوبکر رضی اللہ عنہا ، سیدہ سلمہ بنت ابوامیہ رضی اللہ عنہا ، سیدہ حفصہ بنت عمر رضی اللہ عنہا ، سیدہ ام حبیبہ بنت ابوسفیان رضی اللہ عنہما ، سیدہ میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا ، سیدہ جویریہ بنت حارث رضی اللہ عنہا ، سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا ، سیدہ سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا ، سیده صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا ۔ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے بعد یہ نو خواتین آپ کے ساتھ رہی ہیں ۔ اس کے علاوہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو جون سے تعلق رکھنے والی کندی خاتون کے ساتھ اور عالیہ بنت ظبیان کے ساتھ جن کا تعلق بنو عامر بن کلاب سے ہے اور سیدہ زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ ، بنو ہلال سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کے ساتھ بھی شادی کی تھی ۔