مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي سَوْدَةَ بِنْتِ زَمْعَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - باب: نبی اکرم ﷺ کی زوجہ محترمہ سیدہ سودہ بنت زمعہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
وَعَنِ الْهَيْثَمِ - أَوْ أَبِي الْهَيْثَمِ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - طَلَّقَ سَوْدَةَ تَطْلِيقَةً ، فَجَلَسَتْ فِي طَرِيقِهِ ، فَلَمَّا مَرَّ سَأَلَتْهُ الرَّجْعَةَ ، وَأَنْ تَهَبَ قَسْمَهَا مِنْهُ لِأَيِّ أَزْوَاجِهِ شَاءَ ; رَجَاءَ أَنْ تُبْعَثَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ زَوْجَتَهُ ، فَرَاجَعَهَا وَقَبِلَ ذَلِكَ مِنْهَا . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِي إِسْنَادِهِ ضَعْفٌ . ¤سیدنا ہیثم ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں ) سیدنا ابوالہیثم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ سودہ رضی اللہ عنہا کو ایک طلاق دے دی وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے راستے میں بیٹھ گئیں جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس سے گزرے تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ درخواست کی کہ آپ رجوع کر لیں اور وہ اپنی باری کا مخصوص دن اس خاتون کو ہبہ کرتی ہیں ، جس زوجہ محترمہ کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چاہیں اور انہیں یہ امید ہے کہ قیامت کے دن انہیں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ کے طور پر اٹھایا جائے گا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے رجوع کر لیا اور ان کی اس بات کو قبول کر لیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ضعف پایا جاتا ہے ۔