مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ جَامِعٌ فِيمَا بَقِيَ مِنْ فَضْلِهَا - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - باب: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے فضائل میں سے جو باقی رہ گیا ہے ان کا مجموعہ
حدیث نمبر: 15313
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّهَا قَالَتْ يَوْمَ مَاتَتْ عَائِشَةُ : الْيَوْمَ مَاتَ أَحَبُّ شَخْصٍ كَانَ فِي الدُّنْيَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . ثُمَّ قَالَتْ : أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ مَا خَلَا أَبَاهَا . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ : مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤محمد محی الدین
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں یہ بات منقول ہے : جس دن سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا انتقال ہوا تو اس دن سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا : آج وہ شخصیت فوت ہو گئی ہے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک دنیا میں سب سے زیادہ محبوب تھی ، پھر سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: میں اللہ سے مغفرت طلب کرتی ہوں البتہ ان کے والد کا معاملہ مختلف ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔