حدیث نمبر: 15308
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : خِلَالٌ فِيَّ سَبْعٌ لَمْ تَكُنْ فِي أَحَدٍ مِنَ النِّسَاءِ إِلَّا مَا آتَى اللَّهُ مَرْيَمَ بِنْتَ عِمْرَانَ ، وَاللَّهِ مَا أَقُولُ هَذَا فَخْرًا عَلَى أَحَدٍ مِنْ صَوَاحِبِي . ¤ فَقَالَ لَهَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَفْوَانَ : وَمَا هُنَّ يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ ؟ قَالَتْ : نَزَلَ الْمَلَكُ بِصُورَتِي ، وَتَزَوَّجَنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِسَبْعِ سِنِينَ ، وَأُهْدِيتُ إِلَيْهِ لِتِسْعِ سِنِينَ ، وَتَزَوَّجَنِي بِكْرًا وَلَمْ يُشْرِكْهُ فِيَّ أَحَدٍ مِنَ النَّاسِ ، وَكَانَ الْوَحْيُ يَأْتِيهِ وَأَنَا وَهُوَ فِي لِحَافٍ وَاحِدٍ . ¤ قَالَتْ : وَكُنْتُ أَحَبَّ النَّاسِ إِلَيْهِ ، وَبِنْتَ أَحَبِّ النَّاسِ إِلَيْهِ ، وَلَقَدْ نَزَلَ فِيَّ آيَاتٌ مِنَ الْقُرْآنِ ، وَلَقَدْ كَادَتِ الْأُمَّةُ تَهْلَكُ فِيَّ ، وَرَأَيْتُ جِبْرِيلَ وَلَمْ يَرَهُ أَحَدٌ مِنْ نِسَائِهِ غَيْرِي ، وَقُبِضَ فِي بَيْتِي ، وَلَمْ يَلِهِ أَحَدٌ غَيْرِي وَقَوِيَ الْمَلَكُ . قُلْتُ : هُوَ فِي الصَّحِيحِ بِاخْتِصَارٍ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُ أَحَدِ أَسَانِيدِ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : مجھ میں سات خصوصیات ایسی ہیں جو کسی خاتون میں نہیں ہیں ، البتہ اللہ تعالیٰ نے سیدہ مریم بنت عمران رضی اللہ عنہا کو جو خصوصیات عطا کی ہیں ، اس کا معاملہ مختلف ہے اور اللہ کی قسم ! میں اپنی دیگر ساتھی خواتین میں سے کسی ایک کے خلاف فخر کے اظہار کے طور پر یہ بات نہیں کہہ رہی ہوں ۔ اس پر سیدنا عبداللہ بن صفوان رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: اے ام المؤمنین ! وہ خصوصیات کیا ہیں ، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا : ” فرشتہ میری تصویر لے کر نازل ہوا تھا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے ساتھ اس وقت شادی کی جب میں سات سال کی تھی اور جب میری رخصتی ہوئی تو میں نو سال کی تھی ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب میرے ساتھ شادی کی تو میں کنواری تھی ، آپ نے اس چیز میں کسی کو شریک نہیں بنایا ( یعنی آپ نے کسی اور کنواری خاتون کے ساتھ شادی نہیں کی ) اور میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ فرد کی بیٹی ہوں اور میرے بارے میں قرآن کی آیات نازل ہوئی تھیں حالانکہ قریب تھا کہ امت میری وجہ سے ہلاکت کا شکار ہو جاتی اور میں نے سیدنا جبرائیل علیہ السلام کو دیکھا ہوا ہے ، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج میں سے کسی اور نے ، میرے علاوہ سیدنا جبرائیل علیہ السلام کو نہیں دیکھا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال میرے گھر میں ہوا تھا اور فرشتہ قوی ہوا ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت صحیح میں اختصار کے ساتھ مذکور ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے امام طبرانی کی مختلف اسانید میں سے ایک کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15308
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (31/22)»