مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي حَدِيثِ أُمِّ زَرْعٍ . باب: حدیث اُم زرع کا بیان
عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " يَا عَائِشَةُ ، كُنْتُ لَكِ كَأَبِي زَرْعٍ لِأُمِّ زَرْعٍ إِلَّا أَنَّ أَبَا زَرْعٍ طَلَّقَ ، وَأَنَا لَا أُطَلِّقُ " . ¤ قُلْتُ : هُوَ فِي الصَّحِيحِ غَيْرَ قَوْلِهِ : " إِلَّا أَنَّ أَبَا زَرْعٍ طَلَّقَ ، وَأَنَا لَا أُطَلِّقُ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ ، وَعَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ سَعِيدٍ الْمُسَاحِقِيُّ ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ ، وَعَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زُبَالَةَ لَمْ أَعْرِفْهُ ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ فِيهِ ضَعْفٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . وَقَدْ تَقَدَّمَتْ بَقِيَّةُ طُرُقِهِ فِي النِّكَاحِ . ¤سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اے عائشہ ! میں تمہارے لئے اسی طرح ہوں جس طرح ابوزرع ، اُم زرع کے لئے تھا ، البتہ یہ ہے کہ ابوزرع نے اسے طلاق دے دی تھی اور میں طلاق نہیں دوں گا ۔ “ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت صحیح میں مذکور ہے تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں : ” البتہ یہ ہے کہ ابوزرع نے طلاق دے دی تھی اور میں طلاق نہیں دوں گا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں اور ایک راوی عبدالجبار بن سعید مساحقی ہے جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے ، اور ایک جماعت نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ، اور ایک راوی عبدالعزیز بن محمد بن زبالہ ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں ، ایک راوی عبدالرحمن بن ابوزناد ہے جس میں کمزوری پائی جاتی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں اس روایت کے بقیہ طرق کتاب النکاح میں گزر چکے ہیں ۔