مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي فَضْلِ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - باب: اُم المومنین سیدہ عاشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی فضیلت کا بیان سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی شادی کا بیان
وَعَنْ نَافِعٍ وَغَيْرِهِ مِنْ أَهْلِ الْعِلْمِ قَالُوا : صَلَّيْنَا عَلَى عَائِشَةَ وَأُمِّ سَلَمَةَ زَوْجَيِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَسْطَ الْبَقِيعِ ، وَالْإِمَامُ يَوْمَ صَلَّيْنَا عَلَى عَائِشَةَ أَبُو هُرَيْرَةَ ، وَحَضَرَ ذَلِكَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، وَدَخَلَ فِي قَبْرِ عَائِشَةَ عَبْدُ اللَّهِ ، وَعُرْوَةُ ابْنَا مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ،وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، وَمَاتَتْ سَنَةَ ثَمَانٍ وَخَمْسِينَ فِي رَمَضَانَ لِسَبْعَ عَشْرَةَ خَلَتْ مِنْهُ ، وَدُفِنَتْ مِنْ لَيْلَتِهَا . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ زُبَالَةَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤نافع اور دیگر اہل علم یہ بیان کرتے ہیں : ہم لوگوں نے جنت البقیع کے درمیان نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دو ازواج سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا اور سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی نماز جنازہ ادا کی ہے ، جب ہم نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی نماز جنازہ ادا کی تھی اس وقت امام سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ تھے اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے جنازے میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بھی شریک ہوئے تھے ، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی قبر میں سیدنا محمد بن ابوبکر رضی اللہ عنہ کے دو بیٹے عبداللہ اور عروہ اترے تھے ، اور عبداللہ بن عبدالرحمن بن ابوبکر اترے تھے ۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا انتقال رمضان کے مہینے میں سترہ تاریخ کو اٹھاون ہجری میں ہوا تھا اور انہیں رات کے وقت دفن کر دیا گیا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حسن بن زبالہ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔