مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي فَضْلِ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - باب: اُم المومنین سیدہ عاشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی فضیلت کا بیان سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی شادی کا بیان
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا كُنَّا بِالْحَدِّ انْصَرَفْنَا وَأَنَا عَلَى جَمَلٍ ، فَكَانَ آخِرَ الْعَهْدِ مِنْهُمْ وَأَنَا أَسْمَعُ صَوْتَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " وَاعَرُوسَاهُ " . قَالَتْ : فَوَاللَّهِ إِنِّي لَعَلَى ذَلِكَ إِذْ نَادَى مُنَادٍ أَنْ أَلْقِي الْخِطَامَ ، فَأَلْقَيْتُهُ ، فَأَعْلَقَهُ[وَهُوَ بَيْنَ ظَهْرَيْ ذَلِكَ السَّحَرِ ] اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - بِيَدِهِ . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَفِيهِ أَبُو شَدَّادٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نکلے ، جب ہم لوگ ” حد “ نامی جگہ پر تھے تو ہم لوگ مڑ گئے ، میں ایک اونٹ پر سوار تھی ، مجھے بس یہ پتہ ہے کہ مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز آئی ، آپ یہ فرما رہے تھے کہ ارے دلہن ، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں اللہ کی قسم ابھی میں اسی صورت حال میں تھی کہ اسی دوران کسی منادی نے پکار کر کہا: آپ لگام پھینک دیں ، میں نے لگام پھینک دی تو اللہ تعالیٰ نے وہ اونٹ ان کے ہاتھ میں دے دیا ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوشداد ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔