حدیث نمبر: 15222
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقٍ قَالَ : تُوُفِّيَتْ فَاطِمَةُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - وَهِيَ بِنْتُ ثَمَانٍ وَعِشْرِينَ ، وَكَانَ مَوْلِدُهَا وَقُرَيْشٌ تَبْنِي الْكَعْبَةَ قَبْلَ مَبْعَثِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِسَبْعِ سِنِينَ وَسِتَّةِ أَشْهُرٍ ، وَأَقَامَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمَكَّةَ عَشْرَ سِنِينَ بَعْدَ مَبْعَثِهِ ، ثُمَّ هَاجَرَ فَأَقَامَ عَشْرًا ، ثُمَّ عَاشَتْ فَاطِمَةُ بَعْدَهُ سِتَّةَ أَشْهُرٍ ، وَتُوُفِّيَتْ سَنَةَ إِحْدَى عَشْرَةَ [ مِنَ الْهِجْرَةِ ] . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ إِلَى ابْنِ إِسْحَاقَ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

محمد بن اسحاق بیان کرتے ہیں : سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا انتقال اٹھائیس سال کی عمر میں ہوا تھا جب وہ پیدا ہوئیں تھیں اس وقت قریش خانہ کعبہ کی تعمیر کر رہے تھے یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت سے سات سال چھ ماہ پہلے کی بات ہے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر اپنی بعثت کے بعد دس سال مکہ میں مقیم رہے پھر آپ نے ہجرت کی اور آپ دس سال ( مدینہ منورہ میں ) مقیم رہے ، آپ کے وصال کے بعد سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا چھ ماہ تک زندہ رہی تھیں اور ان کا انتقال گیارہ ہجری میں ہوا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ابن اسحاق تک اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15222
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (399/22)»