مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ مِنْهُ فِي فَضْلِهَا وَتَزْوِيجِهَا بِعَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - باب: سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی فضیلت کا بیان اور ان کی شادی حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ہونا
عَنْ حُجْرِ بْنِ عَنْبَسٍ - وَكَانَ قَدْ أَدْرَكَ الْجَاهِلِيَّةَ - قَالَ : خَطَبَ عَلِيٌّ - رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْهِ - إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَاطِمَةَ ، فَقَالَ : " هِيَ لَكَ يَا عَلِيُّ لَسْتُ بِدَجَّالٍ " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَقَالَ : مَعْنَى قَوْلِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " لَسْتُ بِدَجَّالٍ " . يَدُلُّ عَلَى أَنَّهُ قَدْ كَانَ وَعَدَهُ ، فَقَالَ : إِنِّي لَا أُخْلِفُ الْوَعْدَ . وَحُجْرٌ لَا يُعْلَمُ رَوَى عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا هَذَا الْحَدِيثَ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ إِلَّا أَنَّ حُجْرًا لَمْ يَسْمَعْ مِنَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . ¤سیدنا حجر بن عنبس رضی اللہ عنہ جنہوں نے زمانہ جاہلیت پایا ہے وہ بیان کرتے ہیں : سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے لئے شادی کا پیغام دیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اے علی ! اس کی شادی تمہارے ساتھ ہو گی ، میں فریب کرنے والا شخص نہیں ہوں ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے وہ یہ کہتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان ، میں فریب کرنے والا شخص نہیں ہوں ، یہ اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ساتھ یہ وعدہ کر لیا تھا اور پھر آپ نے فرمایا : میں وعدے کی خلاف ورزی نہیں کروں گا ، حجر نامی راوی کے بارے میں یہ بات معلوم نہیں ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی روایت نقل کی ہو ۔ انہوں نے صرف
یہ روایت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کی ہے ۔ اس روایت کے رجال ثقہ ہیں لیکن حجر نامی راوی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سماع نہیں کیا ہے ۔