مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَنَاقِبِ فَاطِمَةَ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا باب: نبی اکرم ﷺ کی صاحبزادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب کا بیان
وَعَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ : اسْتَأْذَنَ أَبُو بَكْرٍ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَمِعَ صَوْتَ عَائِشَةَ عَالِيًا ، وَهِيَ تَقُولُ : وَاللَّهِ لَقَدْ عَرَفْتُ أَنَّ عَلِيًّا وَفَاطِمَةَ أَحَبَّ إِلَيْكَ مِنِّي وَمِنْ أَبِي - مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا - . فَاسْتَأْذَنَ أَبُو بَكْرٍ ، [ فَدَخَلَ ] فَأَهْوَى إِلَيْهَا ، فَقَالَ : يَا بِنْتَ فُلَانَةَ ، لَا أَسْمَعُكِ تَرْفَعِينَ صَوْتَكِ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . قُلْتُ : رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ غَيْرَ ذِكْرِ عَلِيٍّ وَفَاطِمَةَ . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں اندر آنے کی اجازت مانگی انہوں نے باہر سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ کی بلند آواز سنی جو یہ کہہ رہی تھیں : اللہ کی قسم ! میں یہ بات جانتی ہوں کہ علی اور فاطمہ آپ کے نزدیک مجھ سے اور میرے والد سے زیادہ محبوب ہیں ۔ یہ بات انہوں نے دو یا تین مرتبہ کہی سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اندر آنے کی اجازت مانگی ، وہ اندر آئے تو وہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی طرف بڑھے اور بولے : اے فلانی کی بیٹی آئندہ میں تمہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آواز بلند کرتے ہوئے نہ سنوں ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت امام ابوداؤد نے بھی نقل کی ہے تاہم انہوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا ذکر نہیں کیا ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔