❮
❯
حدیث نمبر: 15186
وَعَنْ سَفِيانٍ قَالَ : قَلْتُ لِعُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ : رَأَيْتُ الْحُسَيْنَ بْنَ عَلِيٍّ ؟ قَالَ : أَسُودُ الرَّأْسِ وَاللِّحْيَةِ ، إِلَّا شَعَرَاتٍ هَاهُنَا فِي مُقَدَّمِ لِحْيَتِهِ ، فَلَا أَدْرِي أَخَضَبَ وَتَرَكَ ذَلِكَ الْمَكَانَ تَشَبُّهًا بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَوْ لَمْ يَكُنْ شَابَ مِنْهُ غَيْرُ ذَلِكَ ؟ قَالَ : وَرَأَيْتُ حَسَنًا وَقَدْ أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ ، فَسَجَدَ بَيْنَ الْإِمَامِ وَبَيْنَ بَعْضِ النَّاسِ ، فَقِيلَ لَهُ : اجْلِسْ ، فَقَالَ : قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ .
محمد محی الدین

سفیان بیان کرتے ہیں : میں نے عبیداللہ بن ابویزید سے دریافت کیا ، تم نے امام حسین رضی اللہ عنہ کی زیارت کی ہے ؟ اس نے بتایا : ان کے سر اور داڑھی کے بال سیاہ تھے صرف یہاں پر داڑھی کے آگے والی طرف کچھ بال سفید تھے ، مجھے نہیں معلوم کہ انہوں نے خضاب لگایا تھا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مشابہت اختیار کرتے ہوئے اس جگہ کو ( بغیر خضاب کے ) چھوڑ دیا تھا یا اس کے علاوہ ان کا کوئی اور بال سفید ہی نہیں ہوا تھا ۔ انہوں نے یہ بات بتائی کہ میں نے سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ کو دیکھا نماز کھڑی ہو گئی ، تو انہوں نے امام اور کچھ لوگوں کے درمیان سجدہ کیا ان سے کہا: گیا آپ بیٹھ جائیں تو انہوں نے کہا: نماز کھڑی ہو چکی ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15186
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6773)»