مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَنَاقِبِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ - عَلَيْهِمَا السَّلَامُ - .
حدیث نمبر: 15142
وَعَنْ عُمَارَةَ بْنِ يَحْيَى بْنِ خَالِدِ بْنِ عَرْفَطَةَ قَالَ : كُنَّا عِنْدَ خَالِدِ بْنِ عُرْفُطَةَ يَوْمَ قَتْلِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - فَقَالَ لَنَا خَالِدٌ : هَذَا مَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ يَقُولُ ] : " إِنَّكُمْ سَتُبْتَلَوْنَ فِي أَهْلِ بَيْتِي مِنْ بَعْدِي " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَالْبَزَّارُ ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عُمَارَةَ ، وَعُمَارَةُ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ . ¤محمد محی الدین
عمارہ بن یحیی بن خالد بن عرفطہ بیان کرتے ہیں : ہم لوگ سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما کی شہادت کے دن خالد بن عرفطہ کے پاس موجود تھے ۔ سیدنا خالد رضی اللہ عنہ نے ہم سے کہا: یہ وہ چیز ہے جو میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تم لوگ میرے بعد میرے اہل بیت کے حوالے سے آزمائش میں مبتلاء کیے جاؤ گے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام بزار نے نقل کی ہے امام طبرانی کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں صرف عمارہ بن یحیی کا معاملہ مختلف ہے اور عمارہ کو ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے ۔