حدیث نمبر: 15118
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ : كَانَ الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ يَلْعَبَانِ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَيْتِي ، فَنَزَلَ جِبْرِيلُ فَقَالَ : يَا مُحَمَّدُ ، إِنْ أَمَتَّكَ تَقْتُلُ ابْنَكَ هَذَا مِنْ بَعْدِكَ ، وَأَوْمَأَ بِيَدِهِ إِلَى الْحُسَيْنِ ، فَبَكَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَضَمَّهُ إِلَى صَدْرِهِ ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " يَا أُمَّ سَلَمَةَ ، وَدِيعَةٌ عِنْدَكَ هَذِهِ التُّرْبَةُ " . فَشَمَّهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَقَالَ : " وَيْحٌ ، وَكُرَبٌ ، وَبَلَاءٌ " . قَالَتْ : وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " يَا أُمَّ سَلَمَةَ ، إِذَا تَحَوَّلَتْ هَذِهِ التُّرْبَةُ دَمًا ، فَاعْلَمِي أَنَّ ابْنِي قَدْ قُتِلَ " . قَالَ : فَجَعَلَتْهَا أُمُّ سَلَمَةَ فِي قَارُورَةٍ ، ثُمَّ جَعَلَتْ تَنْظُرُ إِلَيْهَا كُلَّ يَوْمٍ وَتَقُولُ : إِنَّ يَوْمًا تَحَوَّلِينَ فِيهِ دَمًا لَيَوْمٌ عَظِيمٌ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ ثَابِتٍ النُّكْرِيُّ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : سیدنا حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے میرے گھر میں کھیل رہے تھے اسی دوران سیدنا جبرائیل نازل ہوئے ، انہوں نے بتایا : اے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم آپ کی امت آپ کے بعد آپ کے اس بیٹے کو قتل کر دے گی ، انہوں نے حسین کی طرف اشارہ کر کے یہ بات کہی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رونے لگے ، آپ نے انہیں اپنے سینے کے ساتھ چمٹا لیا ، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اے ام سلمہ یہ منی تمہارے پاس ودیعت کے طور پر رہے گی ۔ “ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو سونگھا تھا اور فرمایا تھا : بربادی اور کرب اور بلا ہے ۔ “ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جب یہ مٹی خون میں تبدیل ہو جائے تو تم یہ بات جان لینا کہ میرے بیٹے کو قتل کر دیا گیا ہے ۔ راوی بیان کرتے ہیں : سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے وہ مٹی ایک شیشی میں رکھ لی تھی اور وہ روزانہ اس کا جائزہ لیا کرتی تھیں اور یہ فرماتی تھیں : جس دن تم خون میں تبدیل ہو گئی وہ بڑا دن ہو گا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن ثابت نکری ہے اور وہ متروک ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15118
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف جداً
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2817)»