حدیث نمبر: 15107
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ : جَاءَ الْحُسَيْنُ يَشْتَدُّ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي ، فَالْتَزَمَ عُنُقَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَامَ بِهِ وَأَخَذَ بِيَدِهِ ، فَلَمْ يَزَلْ مُمْسِكَهَا حَتَّى رَكَعَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ مُخْتَلَفٌ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِمْ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ دوڑتے ہوئے آئے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت نماز ادا کر رہے تھے ۔ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی گردن پکڑ لی ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے ، آپ نے ان کا ہاتھ پکڑا اور آپ نے مسلسل انہیں پکڑے رکھا ، یہاں تک کہ آپ رکوع میں چلے گئے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15107
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2657)»