حدیث نمبر: 15106
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : كَانَ الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَانَ يُحِبُّهُ حُبًّا شَدِيدًا ، فَقَالَ : أَذْهَبُ إِلَى أُمِّي ، فَقُلْتُ : أَذْهَبُ مَعَهُ ؟ فَجَاءَتْ بَرْقَةٌ مِنَ السَّمَاءِ ، فَمَشَى فِي ضَوْئِهَا حَتَّى بَلَغَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُثْمَانَ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہما ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے ، ان سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم شدید محبت کرتے تھے ، انہوں نے دریافت کیا : کیا میں اپنی والدہ کے پاس چلا جاؤں ؟ ( راوی کہتے ہیں : ) میں نے عرض کی : میں ان کے ساتھ چلا جاتا ہوں ، راوی کہتے ہیں : تو اسی دوران آسمان سے ایک روشنی آئی اور وہ اس کی روشنی میں چلتے ہوئے اپنی منزل تک پہنچ گئے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عثمان ہے اور وہ متروک ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15106
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف جداً
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2660)»