❮
❯
حدیث نمبر: 15102
عَنْ بِشْرِ بْنِ غَالِبٍ قَالَ : كُنْتُ مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ ، فَرَأَى الْحُسَيْنَ بْنَ عَلِيٍّ وَقَالَ : يَا أَبَا عَبْدَ اللَّهِ ، لَقَدْ رَأَيْتُكَ عَلَى يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ خَضَّبْتَهُمَا دَمًا حِينَ أَتَى بِكَ حِينَ وُلِدْتَ فَسُرِرْتُ ، فَلَفَّكَ فِي خِرْقَةٍ ، وَلَقَدْ تَفَلَ فِي فِيكَ ، وَلَقَدْ تَكَلَّمَ بِكَلَامٍ لَا أَدْرِي مَا هُوَ ، وَلَقَدْ كَانَتْ فَاطِمَةُ سَبَقَتْهُ بِسُرَّةِ الْحَسَنِ ، فَقَالَ : " لَا تَسْبِقِينِي بِهَذَا " .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ ضِرَارُ بْنُ صُرَدَ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ .
محمد محی الدین

بشر بن غالب بیان کرتے ہیں : میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا ، انہوں نے سیدنا حسین بن علی رضی اللہ عنہما کو دیکھا تو کہا : ” اے ابوعبداللہ ! میں نے آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دونوں ہاتھوں پر دیکھا تھا ، آپ نے ان دونوں ہاتھوں کو خون سے رنگ دیا تھا ، یہ اس وقت کی بات ہے جب آپ کی پیدائش ہوئی اور آپ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا ، تو میں خوش ہوا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو ایک کپڑے میں لپیٹا ، آپ کے منہ میں لعاب دہن ڈالا اور کچھ کلمات ارشاد فرمائے ، مجھے نہیں معلوم کہ وہ کیا تھے ، سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کی ناف ( کاٹنے ) میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پہل کر لی تھی ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اس معاملے میں مجھ سے پہل نہ کرنا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ضرار بن صرد ہے اور وہ متروک ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15102
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف جداً
تخریج حدیث «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2767»