مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَا اشْتَرَكَ فِيهِ الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - مِنَ الْفَضْلِ . باب: اس چیز کا بیان ، جس میں حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ فضیلت کے حوالے سے شریک ہیں
حدیث نمبر: 15096
وَإِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِذَا اسْتَقَرَّ أَهْلُ الْجَنَّةِ فِي الْجَنَّةِ قَالَتِ الْجَنَّةُ : يَا رَبِّ ، وَعَدْتَنِي أَنْ تُزَيِّنَنِي بِرُكْنَيْنِ مِنْ أَرْكَانِكَ ، قَالَ : أَلَمْ أُزَيِّنْكِ بِالْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ ؟ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ حُمَيْدُ بْنُ عَلِيٍّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا : ” جب اہل جنت ، جنت میں رہائشی جگہ اختیار کر لیں گے ، تو جنت کہے گی : اے میرے پروردگار ! تو نے مجھ سے یہ وعدہ کیا تھا کہ تو اپنے ارکان کے ذریعے میرے دو رکنوں کو آراستہ کرے گا ، تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا : کیا میں نے تمہیں حسن اور حسین کے ذریعے آراستہ نہیں کیا ہے ؟ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی حمید بن علی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔