مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَا اشْتَرَكَ فِيهِ الْحَسَنُ وَالْحُسَيْنُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - مِنَ الْفَضْلِ . باب: اس چیز کا بیان ، جس میں حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ فضیلت کے حوالے سے شریک ہیں
وَعَنْ حَذِيقَةَ أَيْضًا قَالَ : رَأَيْنَا فِي وَجْهِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - السُّرُورَ يَوْمًا مِنَ الْأَيَّامِ ، فَقُلْنَا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، لَقَدْ رَأَيْنَا فِي وَجْهِكَ تَبَاشِيرَ السُّرُورِ ، فَقَالَ : " كَيْفَ لَا أُسَرُّ وَقَدْ أَتَانِي جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - فَبَشَّرَنِي أَنَّ الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ سَيِّدَا شَبَابِ أَهْلِ الْجَنَّةِ ، وَأَبُوهُمَا أَفْضَلُ مِنْهُمَا ؟ ! " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرٍ أَبُو الْأَسْوَدِ الْهَاشِمِيُّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ وُثِّقُوا . وَفِي عَاصِمِ بْنِ بَهْدَلَةَ خِلَافٌ . ¤سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے
یہ روایت منقول ہے وہ بیان کرتے ہیں : ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے پر ایک دن خوشی کے آثار دیکھے تو ہم نے عرض کی : یا رسول اللہ ! ہمیں آپ کے چہرے پر خوشی کے آثار نظر آ رہے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میں کیوں خوش نہ ہوؤں ، جبکہ جبرائیل میرے پاس آئے اور انہوں نے مجھے یہ خوشخبری سنائی کہ حسن اور حسین ، اہل جنت کے نوجوانوں کے سردار ہیں ، اور ان دونوں کا باپ ان دونوں سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عامر ابواسود ہاشمی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے اور عاصم بن بہدلہ نامی راوی کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے ۔